جناح ہسپتال:میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی
جناح ہسپتا ل میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف سے میڈیکل بورڈ نے تمام میڈیکل ہسٹری طلب کرلی۔جناح ہسپتا ل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس ) نے کہا ہے کہ نواز شریف سے سروسز ہسپتا ل، پی آئی سی اور لندن میں علاج کی تفصیلات طلب کی گئیں اور رپورٹس کے لیے اہل خانہ اور جیل حکام کو آگاہ کردیا گیا ۔ایم ایس جناح ہسپتا ل کے مطابق نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہو رہے ہیں، ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔ایم ایس نے کہا کہ میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم کی رپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 15 فروری کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا جہاں گذشتہ روز ان کا ایکو ٹیسٹ اور ای سی جیہوئی تھی۔سابق وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور علاج کی غرض سے انہیں جناح ہسپتا ل کے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کیا گیا ۔