افغان پناہ گزینوں کی پاکستان میں موجودگی کے چالیس سال مکمل ہونے پر بین الاقوامی کانفرنس اسلام آباد میں جاری
کانفرنس کااہتمام حکومت پاکستان اورپناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے مشترکہ طورپر کیاہے۔جس کاموضوع ہے''پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے چالیس سال یکجہتی کے لئے ایک نئی شراکت داری''اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز، پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپوگرینڈی، تقریباً بیس ممالک کے وزراء اوراعلیٰ حکام جودنیابھراورپاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی مددکررہے ہیں، کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔یہ کانفرنس ایک اہم موقع پرہورہی ہے جب افغانستان میں امن کے لئے کوششیں تیز اور ان میں پیشرفت ہورہی ہے۔