نعیم الحق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج وزیراعظم ہائوس میں خصوصی دعاکی جائے گی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج (پیر) وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں خصوصی دعاکی جائے گی۔ اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے یہ بات ایک ٹوئیٹ میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزرائ، مشیر،تحریک انصاف کی قیادت اور مرحوم نعیم الحق کے اہلخانہ دعامیں شرکت کریں گے۔