ایران دبائو میں آکرامریکہ کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں کرے گا:روحانی
ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ ایران دبائو میں آکرامریکہ کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔ تہران میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بیس ماہ سے زیادہ عرصہ قبل ہی ایران پردبائو بڑھاناشروع کردیاتھا تاہم ایران نے گزشتہ چھ ماہ سے حالات کوبہتر طریقے سے سنبھال لیاہے۔حسن روحانی نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے ایران کاتعاون ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ ایران کاسعودی عرب کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جسے حل نہ کیاجاسکے۔