صحافی عزیزمیمن کا قتل ، فواد چوہدری کا چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ
اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صحافی عزیزمیمن کے قتل کانوٹس لیں اور وفاقی ایجنسی عزیزمیمن کےقتل کیس کی تحقیقات کرے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھی صحافی عزیزمیمن کوقتل کردیا گیا، عزیز میمن نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیو جاری کی تھی اور وہ اسلام آباد بھی آئے تھے اورپیپلزپارٹی کی دھمکیوں سےآگاہ کیا تھا۔ فوادچوہدری نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صحافی عزیزمیمن کے قتل کانوٹس لیں اور وفاقی ایجنسی عزیزمیمن کےقتل کیس کی تحقیقات کرے، عزیز میمن نے قتل سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام عائد کیا تھا۔