روس، شام میں تشدد کی کارروائیوں کی حمایت بند کرے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صوبہ ادلب میں جاری شامی حکومتی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں تشدد کی کارروائیوں کی حمایت بند کرے۔ یہ بات وائٹ ہاﺅس سے گذشتہ روزجاری بیان میں کہی گئی۔ بیان کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ امریکہ روس کی طرف سے شام میں جاری تشدد کی کارروائیوں کی حمایت کو روکنا چاہتا ہے۔