وزیر اعظم نے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ہفتے ایک محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ خود لینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے
وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ہفتے ایک محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ خود لینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام محکموں کے سیکرٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں وزیر اعظم عمران خان خود بھی اچانک مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دفاتر پر چھاپے ماریں گے اور ان کی روشنی میں ہر ہفتہ میں ایک محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اس کا مقصد عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے