اتوار بازاروں میں بھی چینی مہنگی فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اتوار بازاروں میں بھی چینی مہنگی فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیراکومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔اتوار بازاروں میں بھی چینی نایاب ہو چکی ہے۔مارکیٹوں میں سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔دکانوں میں چینی 80روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔وزیراعظم کی طرف سے دس ارب کی سبسڈی قوم کو جھانسہ دیا گیا ہے۔ایشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہیں۔انتظامیہ نے سادہ لوح شہریوں کومنافع خوروں کے رحم و کرم پرچھوڑدیا ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چینی کے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کرایا جائے۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو حقیقی معنوں میں فعال کیا جائے