شیخ رشید کی پاکستان میں قطر کے سفیر سعود عبدالرحمن الثانی سے ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں قطر کے سفیر سعود عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے۔اس موقع پر قطری سفیر نے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو قطر دورے کی دعوت بھی دے دی۔