بھارتی کورونا ویکسین بے کار, جنوبی افریقہ نے لینے سے انکار کر دیا

جنوبی افریقہ نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کو غیر معیاری اور ناکارہ قرار دے کر اے واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی کورونا ویکسین بے کار قرار دے کر جنوبی افریقہ نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ حکومت نے بھارت کو اس کی ویکسین واپس کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔واضح رہے کہ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ ویکسین جنوبی افریقہ کو فروخت کی گئی تھی، غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویکسین کا مطالعہ کرایا تو وہ ناقص نکلی۔