پی ایس ایل6: پی سی بی کا این سی او سی سے رابطہ ،فیملیز کے لیے کورونا پروٹوکولز مانگ لئے
ایچ بی ایل پی ایس ایل سکس کے میچز کے سلسلے میں پی سی بی نے این سی او سی سے رابطہ کرلیا۔ فیملیز کیلئے کورونا سے بچاﺅ کے پروٹوکولز مانگ لیے۔ این سی او سی کی ہدایات کے بعد ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سکس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا معاملہ، پی سی بی اور این سی او سی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیملیز کے لیے کورونا پروٹوکولز مانگے ہیں، فیملیز پروکوٹولز کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت تاخیر کا شکار ہے، این سی او سی سے ہدایت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن سیل شروع ہوگی۔پی سی بی نے این سی او سی کو خط میں لکھا ہے کہ کیا ایک فیملی کے افراد کے لیے سماجی فاصلے ضروری ہیں،کتنی عمر تک کے بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی، پی سی بی کے خط کے متن کے مطابق لاہور اور کراچی اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے الگ الگ انکلوژرز مخصوص ہوں گے۔افتتاحی، فائنل اور ویک اینڈ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہوں گی جو پانچ سو روپے سے پانچ ہزارروپے تک رکھی گئی ہیں۔