الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار سلیم مانڈوی والا سمیت کئی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے۔بدھ کووزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں اور رہنماوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے۔سینیٹ انتخابات کی اسکروٹنی کے لیے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر، ڈاکٹر کریم خواجہ، پلوشہ خان بھی الیکشن کمیشن پہنچے۔وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر بھی وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا اور صادق میمن سمیت کئی رہنماوں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے۔