مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراضات

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات عائد کر دیئے،الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما کو جمعرات کو دوپہر 12 بجے تک اعتراضات دور کرنے کاوقت دیدیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیاہے کہ پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی جنرل نشست کیلئے جمع کرائے،لیکن بیان حلفی پر ٹیکنوکریٹ کی نشست کاذکر کیاگیا ۔اعتراض میں کہاگہاکہ پرویزرشیدنے کاغذات میں غلط بیانی کی،الیکشن لڑنے کے اہل نہیں،پرویزرشید نے ضروری دستاویزات بھی جمع نہیں کرائے،لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مستردکئے جائیں،الیکشن کمیشن نے پرویزرشیدکو جمعرات کو 12بجے تک اعتراضات کاجواب دینے کی مہلت دیدی۔