غیر ملکی سفیروں کا دورہ کشمیر :بھارت کشمیر کی حقیقت کو دھوئیں سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سید علی گیلانی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی نے بھارتی حکومت کی دعوت پرپورپی اور افریقی ممالک کے سفیروں کے دورہ کشمیر کوکشمیر کی حقیقت کو چھپانے کی ایک اور شرمناک کوشش قرار دیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں سید علی گیلانی نے لکھا ہے کہ یہ گائیڈڈ دورہ ہے۔ اس دورے کے زریعے بھارت کشمیر کی حقیقت کو دھوئیں سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر کے دورے پر آنے والے سفیر دنیا کو کشمیر بارے گمراہ کرنے کے بھارتی منصوبے میں استعمال ہوئے ہیں