بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے قومی مارشل آرٹس ہیرو احمد مجتبی کا پہلا بیان
بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے قومی مارشل آرٹس ہیرو احمد مجتبی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے عزت دی۔قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ جس دن میری بھارتی کھلاڑی سے فائٹ تھی اس دن کشمیر ڈے تھا، مجھے اپنی جیت کے لیے لوگوں کی دعاوں پر یقین تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد مجتبی کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے کامیابی دی اور میں نے پاکستانی پرچم بلند کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ مارشل آرٹس کے لیے سہولیات فراہم کرے۔