وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت وزیراعظم نے دہشت گرد حملے کا سخت نوٹس لے لیا وزیراعلی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین اور شاباش وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ میں وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا : وزیراعظم دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے کراچی کو نشانہ بنایا ہے ; اس طر ح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارادے اور عزم کو توڑا نہیں جا سکتا : وزیراعظم پوری قوم پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے : وزیراعظم وزیراعظم کا واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا