پاکستان میں سایسی قوتوں اور جمہوری نظام کی حمایت کرتا ہے، ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیرہے۔ چین

بیجنگ میں دفترخارجہ کے ترجمان لیووی مین نے میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قوتوں کو متحد ہونا چاہیے تاکہ ملک میں سماجی و معاشی ترقی کو تقویت ملے۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا دوست ملک ہے اور ہم پاکستان میں استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرسختی سے کاربند ہے۔