عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑا یا جارہا ہے حکومت اپوزیشن کے مشوروں پر عمل کرتی تو آج گٹھ جوڑوں اورتقریروں کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ نوازشریف
سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑانے کی بجائے وزیراعظم کو عدالت پیش ہونا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کی حکم عدولی کررہی ہے اور اس کی ذمہ داری حکومت کے اتحادیوں پربھی عائد ہوتی ہے جوحکمرانوں کومضبوط کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں نے آمروں کو غیر قانونی اقدامات کا اختیار دیا ایسے ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہئیے، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اپوزشین جماعتوں نے ملک کی بہتری کیلئے مشترکہ لاحہ عمل تیار کرنے پر غور کیا ہے