آئین میں کسی کو سنے بغیر فیصلہ سنانے کی گنجائش نہیں۔ راجہ ریاض احمد

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد کا کہنا تھا کہ بابراعوان کو سنے بغیر فیصلہ دیا گیا، جس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو بھی وکیل سے محروم کیاگیاتھا جبکہ اب ان کے مقدمے کو بھی وکیل سے محروم کردیاگیاہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ بابراعوان اور وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی صدر زرداری کے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔