سابق سیکرٹری دفاع خالد نعیم لودھی نے وزیر اعظم کی جانب سے اپنی برطرفی کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خالد نعیم لودھی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ان کی برطرفی کا اقدام غیرآئینی ہے، اس اقدام سے قبل انہیں کوئی شوکاز نوٹس دیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھا گیا لہذا عدالت اس حکم کو کالعدم قرار دے۔ سابق سیکرٹری دفاع نے اپنی درخواست میں صدر، وزیر اعظم، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم اور سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی کو فریق بنایا ہے۔