موجودہ حکومت نے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میاں نوازشریف

پیرجوگوٹھ میں پیر پگارا کی وفات پر ان کے صحبزادے اور نو منتخب پیر پگارا پیر صبغت اللہ راشدی سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کسی اور نے نہیں بلکہ خود موجودہ حکومت نے جمہریت کو خطرے میں ڈالا ہے، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ حق پر ہے حکومت سوئس عدالتوں کو خط کیوں نہیں لکھتی، وہاں پڑا قوم کا پیسہ واپس آنا چاہئیے ورنہ بتایا جائے کہ وہ کس کی دولت ہے،میاں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے سب جماعتوں کو ملک کر کام کرنا چاہیئے،استعفے دینے سے اگر موجودہ حکومت سے نجات ملتی ہے توآج ہی یہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو کئی نامنسب اقدامات سے روک رکھا ہے اگر استعفے دے دیتے تو حکومت اپنی مرضی کی ترامیم لاکر اپنی من مانیاں کرتی۔ اس سے قبل سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدرمیاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے مشوروں پر عمل کرتی تو آج گٹھ جوڑوں اورتقریروں کی ضرورت پیش نہ آتی۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑانے کے بجائے وزیراعظم کو عدالت پیش میں ہونا چاہئیے۔