حکومت ساڑھے تین سال تک عدالتی فیصلوں کو بے توقیر کرکے ان کا مذاق اڑاتی رہی ہے۔ شہباز شریف

بین الاقوامی زرعی میلہ میں شرکت کیلئے جرمنی روانگی سے قبل علامہ اقبال انٹرنیشنل آئیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ این۔آر۔او عملدرامد کیس حکومت اورعدالت عظمی کے درمیان عدالتی معاملہ ہے تاہم وہ وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بہتر ہوتا کہ حکومت اس جگہ پر پہلے پہنچ جاتی،موجودہ صورتحال حکومت کی اپنی ہی پیداکردہ اورتصادم کے رویے اور کرپشن کا شاخسانہ ہے،گذشتہ ساڑھے تین سال تک عدالتی فیصلوں کو بےتوقیر کرکے عدلیہ کا مذاق آڑایا گیا، دنیا جانتی ہے کہ سوئس بنکوں میں پڑا ہوا اربوں روپیہ صدر آصف زرداری نے اپنے دور میں لوٹا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ سسٹم اور جمہوریت کے چلتے رہنے کے حامی اور کسی کرپٹ حکومت کو تحفظ دینے کی باتوں کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف جمہوریت کے ذریعے ہی عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔