بیرسٹر اعتزازاحسن انیس جنوری کو وزیراعظم کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں گے۔

بیرسٹراعتزازاحسن نے وزیراعظم ہاؤس میں سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں جاری اظہار وجوہ کے نوٹس پرمشاورت کی گئی۔ ملاقات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاراحسن توہین عدالت کیس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی وکالت کریں گے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے این آر او فیصلے پر عمدرآمد نہ کرنے پر وزیراعظم کو جاری اظہار وجوہ کا نوٹس وزیراعظم سیکرٹریٹ کو موصول ہوگیا ہے جس میں انہیں انیس جنوری بروز جمعرات کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کودوصفحات پرمشتمل شوکاز نوٹس آئین کے آرٹیکل سترہ کے تحت جاری کیا گیا ہے