شیخوپورہ میں پھسلن کے باعث بس سیم نالہ میں جا گری. حادثہ میں پانچ بچوں سمیت 25مسافر زخمی ہو گئے.

بس سرگودھا سے لاہور جا رہی تھی کہ بتی چوک کے قریب طلبہ کو لےجانے والے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکراکرسیم نالہ میں جا گری،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ زخمی ہونے والے تین طالب علموں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے،،،حادثے کےبعد بس کاڈرائیور موقع سےفرار ہوگیا.