3 بجے تک صدر مذاکرات کیلئے نہ آئے تو امن کا آخری موقع گنوا دیں گے،طاہرالقادری

اسلام آباد میں ایک طرف بادل گرجے تو دوسری جانب طاہرالقادری۔۔۔اپنے گرما گرم خطاب سے انہوں نے شرکاء کے جذبات کو گرمادیا۔ طاہرالقادری نے حکومت کو اصلاحات کے لیے تین بجے تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ حکمران نہ عدل و انصاف کو مانتے ہیں نہ انسانی حقوق کو،نہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کوتحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ اگرصدروفد کے ساتھ مذاکرات کے لیے نہ آئے تو امن کا آخری موقع گنوادیں گے۔۔۔ تین بجے فائنل ایکشن کا اعلان کروں گا۔ طاہرالقادری نے عوام سے گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ آج معرکے کا آخری دن ہے کل دھرنا نہیں ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ حکمران مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں نہ ہی جمہوری مزاج رکھتے ہیں، حکمرانوں کے رویئے نے ثابت کردیا کہ ملک میں امن اور حقیقی جمہوریت کیلئے کوئی گنجائش نہیں، حکمران پہلے دن سے کرپشن پر متفق تھے، ہیں اور رہیں گے، حکمرانوں میں شرم نہیں، مجھ پر الزامات لگانے والے جھوٹے ہیں، جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے، میں اپنے مقام سے نیچے نہیں اتروں گا۔