آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی سٹاراعصام الحق اور ان کے پارٹنر یولین روزے روجرنے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر یولین روزے روجر کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن اور جرمنی کے سیمن سٹڈلر کے ساتھ ہوا۔ پاک ڈچ جوڑی نے یہ میچ چھ تین اور چھ ایک کےسٹریٹ سیٹس سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ادھر خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک بیلارس کی وکٹوریہ آذارِنکا نے یونانی حریف ایلینی ڈینیالیدو کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ وکٹوریہ آذارِنکا تیسرے راؤنڈ میں امریکہ کی جیمی ہیمپٹن سے مدمقابل ہوں گی۔ عالمی نمبر تین امریکہ کی سرینا ولیمز تیسرے راؤنڈ میں سپینش کھلاڑی گاربین موگوروزا سے آمنے سامنے ہوئیں۔ کھیل میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ سرینا ولیمز ایک شاٹ کھیلتے ہوئے اپنا منہ زخمی کربیٹھی۔ گزشتہ میچ میں بھی ان کا ٹخنہ مڑگیاتھا، تاہم اس کے باوجود انہوں نے میچ جیت لیا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں فرانس کے جووِلفریڈ تسونگا نے جاپان کے گو سوئیڈا کو زیر کرکے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔