خوف اور دہشت زدہ واقعات پر مبنی نئی ہالی ووڈ فلم گرین روم کا پہلا ٹریلر ریلیز

فلم کی کہانی ایک ایسے راک بینڈ کے گرد گھومتی ہے جن کے کنسرٹ کے دوران وہ ایک ویران جگہ پر پھنس جاتے ہیں۔ جہاں انہیں جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔ فلم میں نامور ہالی ووڈ اداکار پیٹرک اسٹیورٹ اہم کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اینٹن یلچن، ایموگن پوٹس، عالیہ شوکت اورکیلم ٹرنر شامل ہیں۔ دہشت زدہ مناظر سے بھرپور یہ فلم اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔