برصغیر کے عظیم بزرگ صوفی شاعر حضرت خواجہ فرید رحمۃ اللہ علیہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آج دوسرا روز جاری
میڈا عشق وی توں، میڈا یار وی توں. برصغیر پاک وہند کے عظم بزرگک صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے ایک سو اٹھارویں عرس کی تین روزہ تقریبات کوٹ مٹھن میں جاری ہیں ۔ ہفتے کو تقریبات کا باقاعدہ آغاز سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ نے مزار پر چادر پوشی اور تاج پوشی سے کیا۔ خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ چھبیس نومبر اٹھارہ سو پنتالیس کو بہاولپور کے قصبے چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے، آپ کی شاعری میں زیادہ تر کلام پنجابی زبان میں ہے، جس کا نام’’ دیوان فرید ‘‘ ہے، اس کے علاوہ اردو، عربی، فارسی، پوربی، سندھی اور ہندی میں بھی آپ نے شاعری کی، آپ کا اردو دیوان بھی موجود ہے، پنجابی دیوان میں دو سو بہتر کافیاں ہیں .عرس کی تقریبات کے دوران محفل سماع اور سالانہ قومی فرید تصوف کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی