لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے مبینہ جعلی نکاح کیس کی سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی
لاہور کے فیملی کورٹ میں تکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میرا نے مبینہ سابق شوہر عتیق الرحمان کے ساتھ نکاح کو جھوٹا قرار دینے کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عتیق الرحمن نامی شہری نے جعلی نکاح نامہ بنا کر اس کا شوہر ہونے کا دعوی کیا ہے،نکاح نامہ یونین کونسل سے رجسٹرڈ نہیں جبکہ اس پر مہریں اورگواہوں کے دستخظ بھی جعلی ہیں، میرا کی درخواست پرعدالت نے عتیق الرحمان کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں،تاہم ان کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا۔