پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کی پروموشن کے لیے نجی یونیورسٹی میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد
لاہورکی نجی یونیورسٹی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرزکی پروموشن کے لیے میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور قلندرز کے کپتان اظہرعلی اور ٹیم مینجر اعجاز احمد سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شو میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، میوزیکل نائٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے طلبہ نے خوب نعرے لگائےاور رقص کرتے رہے. شو میں شریک نجی یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی ہر ٹیم کی کامیابی کے خواہش مند ہیں تاہم لاہور قلندرکو ایونٹ میں سپورٹ کریں گے. قلندرنائٹ میں لاہوریوں کا اندازاور جذبہ دیدنی تھا جو اپنے سٹاراور قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کے ساتھ کرکٹ کھیلتےرہے