ہالی وڈ کی میوزک ڈرامہ فلم سنگ سٹریٹ کا نیا ٹریلر جاری
ہدایتکار جان کارنی کی اس فلم کی کہانی ایک آئرلینڈ کے چودہ سالہ نوجوان کے گرد گھومتی ہے،،جو ایک میوزک بینڈ بنانے کا منصوبہ بناتا ہے، تاہم نوجوان کواس دوران اس کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،،لیکن اس کے باوجود وہ اپنا ہدف حاصل کرتے ہوئے ایک مشہور گلوکار بن جاتا ہے، اس میوزک فلم میں فردیا والش، ایدان گیلن اور ماریہ ڈائل کے علاوہ جیک ری نور سمیت معروف اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں، فلم اٹھارہ مارچ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی،