امریکن آئس ہاکی میں اوٹاوا سینیٹرز نے لاس اینجلس کنگز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے دی
امریکن آئس ہاکی میں دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے جاری ہیں، ایک میچ میں اوٹاوا سینیٹرز اور لاس اینجلس کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، میچ کے پہلے دو راؤنڈز میں میچ پوری طرح لاس اینجلس کی طرف جھکا رہا، اس وقت لاس اینجلس کو ایک کے مقابلے تین گول سے برتری رہی۔ تیسرے راؤنڈ میں اوٹاوا نے زبردست کم بیک کیا، اوٹاوا سینیٹرز نے یکے بعد دیگرے تین گول کر کے میچ سکور چار تین کردیا،آخری لمحات میں سینیٹرز نے مزید ایک گول کر کے میچ تین کے مقابلے پانچ گول سے اپنے نام کرلیا، اوٹاوا کے چراغ اینڈرسن نے تیس گول بچا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔