تائیوان میں پہلی بار ایک خاتون صدر منتخب ہوگئیں
تائیوان کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی نے صدارتی انتخابات میں حکمراں جماعت نیشنلسٹ پارٹی کو واضح شکست سے دوچار کردیا، پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم ماؤ چی کو مستعفی ہوگئے ہیں۔فتح کے بعد اپوزیشن جماعت کی سربراہ 59سالہ سائی ینگ وین تائیوان کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئی ہیں، چین کی حامی نیشنلسٹ پارٹی نے تائیوان پر 8سال حکومت کی۔ ینگ وین کا جھکاؤ امریکہ اور جاپان کی جانب زیادہ ہے، ان کے وزیر اعظم بننے سے تائیوان کے چین سے تعلقات خراب ہونے کا امکان ہے، چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حکمران کمیونسٹ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تائیوان کے انتخابی عمل اور اس کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتے