شام کے شہر دیرالزور میں داعش کے حملوں میں تین سو سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے: شام سرکاری خبررساں ایجنسی صنعا

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم 300 شہری ہلاک ہوئے۔ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔شام کی مقامی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے ہفتے کی صبح حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر حملہ کیا۔ایل سی سی کا کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے اس حملے سے پہلے ایک کار بم دھماکہ کیا۔ادھر روس کا کہنا ہے کہ اس نے شام کے محصور علاقوں میں پھنسے افراد کے لیے جہازوں کے ذریعے امدادی سامان گرایا ہے،علاقے میں روس کی فضائی کارروائیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شہر کے 60 فیصد علاقے پر اب دولتِ اسلامیہ کا قبضہ ہے۔ شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک 250,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔