لاہور:میٹرو ٹرین پر کام کرنے والی کرین بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی, حادثے میں 2 مزدور جاں بحق ، 2 زخمی
لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک میٹرو اورنج لائن ٹرین میںصوبے پر کام کرنے والی کرین کام کے دوران کرین آپریٹر نے اس بات کا دھیان رکھے بغیر کہ اوپر سے گیارہ ہزار کے وی کی لائن گزر ررہی ہے کرین کا رخ موڑا جس سے کرین کا اوپری حصہ گزرنے والی بجلی کے تاروں سے چھو گیا جس کے چھوتے ہی کرین میں موجود دو مزدور انوار اور شبیر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھی سجاد اوراحسن کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدوروں کا تعلق نارووال سے ہے پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔