بھارتی وزیراعظم کے پاکستان کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کے بیان کےخلاف سینیٹ میں تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا, پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف تحریک ایوان میں پیش کی, تحریک میں کہا گیا کہ نریندر مودی نے بھارت، اور، اسرائیل کے درمیان یکسانیت کی بات کی, عالمی برادری نے بھارتی وزیراعظم کے پراپیگنڈہ کو مسترد کیا۔۔ سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ نریندر مودی عالمی برادری کی توجہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے ہٹانا چاہتے ہیں,تحریک میں کہا گیا کہ پاکستان کی خود مختاری، اور، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔۔ تحریک پر بحث میں سینیٹر سسی پلیجو، محسن عزیز، اور، دیگر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں, مودی کی دھمکیاں بھارت کے لئے بھی ٹھیک نہیں ہیں, بھارتی جارحیت کسی صورت قبول نہیں, وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ میں بیان دیا کہ بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ ناکام ہوا, بھارت نے جولائی سے دسمبر تک تین سو تیس بار خلاف ورزیاں کیں,وزیر دفاع کا کہنا تھا کنٹرول لائن پر دو سو نوے، اور، ورکنگ باؤنڈری پر چالیس خلاف ورزیوں میں ایک سو اڑتیس شہری شہید ہوئے, بھارت پاکستان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔۔ چیئرمین سینیٹ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر امریکی، اور، برطانوی بیانات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کسی کو اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا حق نہیں, مقبوضہ کشمیر، اور، فلسطین میں برسوں سے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں، لیکن امریکا، اور، برطانیہ خاموش ہیں