شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چار اوڑھ لی۔
شمالی علاقوں میں آسمان سے گرتے موتیوں نے ہر شے ڈھک دی، برف سے اٹے پہاڑاور چوٹیاں حسن کو مزید دلکش بنا رہی ہے۔ درخت بھی سفیدی سے ڈھکے ہوئے ہیں، پہاڑوں کو چھو کر آنے والی یخ بستہ ہوائیں سردی کی شدت کو مزید بڑھا رہی ہیں۔
ناران، کاغان اور شوگران میں مسلسل برف باری کی وجہ سے ناران جانے والی شاہراہ بند ہو چکی ،،اسکردو ، دیامر، غذر، استور، ہنزہ نگر میں برف باری کے باعث بالائی علاقوں کے زمینی رابطہ منقطع ہوگئے، جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،چترال کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کالام ،مالم جبہ اور اپر ہزارہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لوئر دیر میں طویل وقفے کے بعدپہاڑوں نے سفید چادر اوڑھی تو برف باری دیکھنے کیلئے لوگوں نے بھی پہاڑوں کا رخ کرلیا، پارا چنار کے سرسبز درختوں نے بھی سفیدی کی چادر اوڑھ لی، آزاد کشمیر میں وادی گریز میں تین سے چار فٹ تک برف پڑنے سے کیل سے بالائی وادی نیلم،گریز کیلئے شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی، ملکہ کوہسار مری میں بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے،، سیاح برفباری میں خوب موج مستیاں کر رہے ہیں