مریم نواز نے مزید ٹیکس تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔
مریم نواز کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق دوہزار بارہ میں کُل تئیس لاکھ چودہ ہزار نو سو سترہ روپے ٹیکس جمع کروایا گیا۔ دوہزار تیرہ میں پینسٹھ لاکھ سترہ ہزار پانچ سو چار روپے ٹیکس جمع کروایا گیا۔ دوہزار چودہ میں اٹھاسی لاکھ بہترہزار سات سو بیالیس روپے ٹیکس جمع کروایا گیا۔ دوہزار پندرہ میں ترانوے لاکھ چالیس ہزار دو سو تینتالیس روپے ٹیکس جمع کروایا گیا۔ دوہزار سولہ میں کُل ایک کروڑ اکیس لاکھ اٹھائیس ہزار سات سو اٹھہتر روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔ مریم نواز کے مطابق شادی کے بعد زیر کفالت نہیں رہی۔ رائے ونڈ اسٹیٹ میں پانچ گھر ہیں جو میری دادی کے نام پر ہیں۔ جواب میں پانچ سال کے انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع کرائے گئے۔ تین سو چوراسی کینال میں سے تین سو چونسٹھ کینال دادی کی زیرنگرانی ہیں۔ شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہوں۔ رائے ونڈ اسٹیٹ کا ایک گھر میرے چچا شہبازشریف کے زیراستعمال ہے۔ ایک گھر مرحوم چچا عباس شریف کے اہل خانہ کے پاس ہے۔ والد کے زیر کفالت قرار دنیا بدنیتی پر مبنی ہے۔