لاہور کے گنگارام ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت کے باعث معصوم بچے کا ہاتھ جل گیا
لاہور کے گنگارام ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت کے باعث معصوم بچے کا ہاتھ جل گیا، واقعے کے بعد ڈاکٹرز نے ورثا کو بچہ میو ہسپتال لے جانے کا کہا، والدین بچے کو لے کر میو ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے ہاتھ کاٹنے کی تجویز دے دی، جس پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے،، بعد ازاں بچے کو چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایم ایس نے چھے رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر آپریشن کیا، ورثاء کا کہنا ہے کہ گنگارام ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث ہیٹر سے بچے کا ہاتھ جلا،، دوسری جانب وزیر سیپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے