وسیم اکرم نے گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان سے صلح کرلی ہے۔ منیجر وسیم اکرم
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کیس میں وسیم اکرم نے ملزمان سے کیاگیا صلح نامہ جمع کرادیا۔وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ان کے منیجر پیش ہوئے۔ منیجر نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اکرم نے ملزمان سے صلح کرلی ہے۔وسیم اکرم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیے وسیم اکرم کو بلوائیں ورنہ تفتیشی افسر گرفتار کرکے لائیں گے۔چاہے وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہوں عدالت بلائیگی تو آناہوگا۔تھوڑی ہی دیر بعد وسیم اکرم نے عدالت میں پیش ہوکر صلح نامہ جمع کرادیا جسے عدالت نے منظور کرلیا۔