ایک بار پھر پارلیمنٹ لاجز کے کمروں کے سامنے درجنوں شراب کی بوتلوں کا انکشاف ہوا ہے
چئیرمین رضا ربانی کی زیرصدارت اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلوں کا معاملہ حافظ حمداللہ نے اٹھایا اور کہا کہ پارلیمنٹرینز کوٹ ٹائی لگا کر میڈیا کے سامنے باسٹھ تریسٹھ کی باتیں کرتے ہیں۔ تمام پارلیمنٹرینز کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے۔ دوسری طرف وزیر انچارج برائے سول ایوی ایشن ڈویژن نے ایوان کو بتایا کہ دسمبر 2016 میں حویلیاں حادثہ کے رونما ہونے تک پرواز پر کنٹرول یا انجن سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔ اکتوبر 2016 میں طیارہ "اے" چیک کے مرحلے سے گزرا تھا۔ وزیر قانون زاہد حامد نے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق بتایا کہ حکومت نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل کو اُس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے اجازت نامے سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کی تحریک التواء چئیرمین سینیٹ نے بحث کے لیے منظور نہیں کی۔ ا اجلاس بدھ کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔