بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سماجی بہبود کے حوالے سے ایشیا کا سب سے بڑا پروگرام بن چکا ہے:ممنون حسین
صدرمملکت نے بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سماجی بہبود کے حوالے سے ایشیا کا سب سے بڑا پروگرام بن چکا ہے، بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے والوں کی تعداد پچپن لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ اِنکم سپورٹ پروگرام کی رقم سولہ ارب سے بڑھا کر ایک سو پندرہ ارب کردی گئی ہے، امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت کے لئے بایئو میٹرک نظام کا استعمال قابل تعریف ہے، صدر مملکت کی طرف سے ماروی میمن کو پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے نئے منصوبے بھی بنائے جائیں، صدر ممنون حسین نے کہا کہ غریب آبادیوں میں چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کی تربیت دی جائے، صدر مملکت نے بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی سالانہ جائزہ رپورٹ کا اجراء بھی کیا ۔