لاہورہائیکورٹ نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیربہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کی منظوری کے لیے زعیم حسین قادری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ طالبعلموں کے مستبقل سے کھیلنے پر بی زیڈ یو لاہور کیمپس کو بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالتی حکم پرسیکریٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نسیم نواز نے کیمپس کی منظوری کے حوالے سے سمری عدالت میں پیش کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ نامکمل سمری کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیرزعیم حسین قادری کے ایماء پر بی زیڈ یو لاہور کیمپس قائم کیا گیا۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نے عدالت میں اعتراف کیا کہ سب کیمپس کے قیام کے لئے سینڈیکیٹ سے منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ عدات نے آئندہ سماعت پرصوبائی وزیر زعیم حسین قادری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے سب کیمپس میں زیرتعلیم طالبلموں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت انیس جنوری تک ملتوی کر دی۔