ملک بھر میں جاری گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا
قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیپلزپارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی، بیلم حسنین، شازیہ ثوبیہ اور مخدوم سید مصطفیٰ محمود کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس کے مطابق سخت سرد موسم میں گیس نہ ہونے کے باعث عوام تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں، گھروں میں کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوام خاص طور پر بچے اور بوڑھے بیمار ہو رہے ہیں، توجہ دلاؤ نوٹس کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ ایک سنجیدہ نوعیت کا عوامی مسئلہ ہے، جسے ایوان میں زیر بحث لانے کی ضرورت ہے، وزیر برائے پٹرولیم کو مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے