کرم ایجنسی میں شدید برف باری کے باعث پارہ چنار وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے
کرم ایجنسی میں بیس دسمبر سے تیس جنوری تک برفباری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ وادی پارہ چنار نے سفید چادر اوڑھی تو ملک بھر سے سیاح کھنچے چلے آئے۔سیاح جا بجا رقص کرتے دکھائی دیے، کہیں کوئی بانسری بجا کر خوشی کا اظہار کرتا رہا تو کہیں برف کے گولے ایک دوسرے پر پھینکے گئے۔سیاحوں کا کہنا تھا کہ جنت سے یہ مناظر دیکھنے کیلئے سارا سال انتظار کیا جاتا ہے، یہاں سردی تو ہے مگر زندگی کو پُرلطف بنانے کیلئے یہاں ضرور آنا چاہیے۔پاکستان کا ہر علاقہ جنت نظیر ہے خصوصاً شمالی علاقوں کا حسن دلفریب اور سحرانگیز ہے جسے دیکھنے کیلئے ہر ایک کھنچا چلا آتا ہے۔ سیاح جہاں لطف اندوز ہوئے، وہیں سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شکوہ کناں بھی دکھائی دیے۔