آصف زرداری سندھ اور عمران خان خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے چور ہیں۔ عائشہ گلالئی
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپوزیشن کے دھرنے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، کہتی ہیں کہ آج لاہور میں طاہر القادری، آصف زرداری اور عمران خان دھرنا دے رہے ہیں، آصف زرداری سندھ اور عمران خان خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے چور ہیں، مال روڈ بند کر کے عوام کو تنگ کیا جارہا ہے، حکومت سے لڑائی میں عوام کا کیا قصور ہے؟ ان تینوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالنا چاہیے، سمجھ نہیں آرہی ڈپٹی کمشنر نے ان کو مال روڈ پر بیٹھنے کی اجازت کیسے دے دی؟ جب ملک کے یہ حالات ہوں گے تو کون اس ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ؟ روڈ بلاک کرکے لوگوں کو اور مریضوں کو پریشان کیا جا رہا ہے