جذبے کے ساتھ ہر 2 سال بعد کنٹینرتیارہوتاہے، ماڈل ٹاون واقعے پر سیاست کرنے والوں کو آج جواب مل چکا, وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب

17 جنوری 2018 (19:41)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ،، عوام نے تین چار مایوس سیاسی کزنزن کو مسترد کر دیا ہے،حکومت کارکردگی کی بات کرے تودوسری طرف کنٹینرتیارہوتاہے،پاکستان میں اب کارکردگی کی سیاست ہوگی،، سیاسی کزنز کنٹینر پر جا کر بتائیں کہ انہوں نے کون سا منصوبہ بنایا،، مخالفین کنٹینر لے کراپنے صوبوں میں جائیں اور عوامی سوالوں کے جواب دیں,وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ تمام جماعتیں مسلم لیگ ن کیخلاف اکٹھی ہوگئی ہیں،، لاہورمیں ہونے والے تماشے سے زیادہ لوگ لیگی کونسلر کی کارنر میٹنگ میں ہوتے ہیں،، الیکشن میں 4 ماہ رہ گئے ہیں تو کنٹینر کیوں تیار ہو رہا ہے،، چکوال کے ضمنی انتخاب کے بعد مخالفین کو اندازہ ہو گیا ہے کہ عوام ن لیگ کوووٹ دیں گے،، اب یہ فکس میچ نہیں چلے گا،، عوام جسے ووٹ دیں گے وہی اقتدار میں آئے گا 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب بلدیہ ٹاؤن کاکیس چل رہاتھا،زرداری صاحب کہاں تھے؟،، ایک شخص نے دن کی روشنی میں پارلیمنٹ پرحملہ کیا،، ماضی میں جمہوریت پرشب خون ماراگیا،اب ایسانہیں ہوگا,