میڈیا اور جمہوریت کے عنوان سے پاکستان میڈیا کنونشن جمعہ کو ہوگا
پاکستان میڈیا کنونشن 2019کل جمعہ صُبح دس بجے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہو گا ،میڈیا اور جمہوریت کے عنوان سے اس ملک گیر پاکستان میڈیا کنونشن کا اہتمام کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای )نے کیا ہے ، کنونشن کے افتتاحی سیشن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شرکت کا امکان ہے،کنونشن میں حکومت اور اپوزیشن کے رہنمائوں اخبارات کے مدیران۔ نامور صحافی، ادیب، دانشور، تجزیہ کار اور میڈیا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے.