کسی کی خواہش پر زرداری، مراد علی شاہ یا فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، نیب
نیب نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر کسی کو بھی گرفتار نہیں کرسکتے۔ کسی وزیر کی خواہش پر سابق صدر آصف زرداری یا ان کی بہن فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول تاحال نہیں ملیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون راستہ خود بنائے گا۔ لہٰذا سست روی کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نیب کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات اور انٹرویو کے متن پیمرا سے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ یہ بیانات نیب پر بلاواسطہ یا بالواسطہ اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں