ای سی ایل میں 172 افراد کے نام عجلت میں نہیں ڈالنے چاہیے تھے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں عجلت میں نہیں ڈالنے چاہیے تھے۔ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا نہیں بلکہ اسے پر غور کا کہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس کے فیصلے سے انکار نہیں کیا۔ اگر بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے نام ای سی ایل میں نہیں ہونے چاہیے تھے تو ہم ہٹا دیں گے۔ ماضی میں کس طرح ای سی ایل استعمال ہوتا رہا، اس میں نہیں جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔ ہم احتجاج کرتے تھے تو کہتے تھے کہ جمہوریت ڈی ریل ہوجائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں تلقین کرنے والے بھی خود اس پر عمل کریں